Heat Wave in Karachi Pakistan
Heat Wave in Karachi Pakistan

اپریل کے مہینے میں گرمی زیادہ اور بارشیں کم ہوں گی، محکمہ موسمیات

کراچی:جدت ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اپریل میں بارشیں معمول سے کم اور درجہ حرارت زیادہ رہے گا۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے ماہ اپریل کا آؤٹ لک جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اپریل میں بارشوں کے ایک یا دو سلسلے متوقع ہیں جبکہ رمضان المبارک میں بالائی علاقوں کا درجہ حرارت نارمل اور زیریں علاقوں کا قدرے زیادہ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب،سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی ایک یا دو لہریں آنے کا امکان ہے جبکہ بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گرد آلود آندھیوں سے گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ہفتے کو اپریل میں 74سال کے بعد دوسرا بلند ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.