MD WATER BOARD

واٹربورڈ حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے لئے سرگرم عمل ہے، ہاشم رضا زیدی

کراچی جدت ویب ڈیسک ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زیدی نے کہا ہے کہ واٹربورڈ شہر میں حالیہ دنوں ہونے والی بارشوں کے باعث پیدا شدہ سیوریج کے مسائل سے نمٹنے کے لئے بھرپور انداز میں سرگرم عمل ہے واٹربورڈ ملازمین نے شہریوں کی خدمت کیلئے اپنی عید کی تعطیلات قربان کردیں،عید کی خوشیاں اہل خانہ کے ساتھ منانے کے بجائے فیلڈ میں رہ کر شہریوں کی خدمت ادارے کی نیک نامی کی مثال قائم کی ہے ، اب بھی واٹربورڈ کا عملہ نکاسی آب کے مسائل کے حل کیلئے مصروف عمل ہے،شہریوں کی خدمت ہمارا فرض ہے وہ رکن اسمبلی شاہجہان بلوچ، ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان ، سپرنٹنڈنگ انجینئرلیاری اسلم اعوان و دیگر حکام کے ساتھ لیاری کے مختلف علاقوں اور واٹربورڈ کی تنصیبات کے دورہ کے موقع پر جمع ہونے والے افراد سے گفتگو کررہے تھے ، اس موقع پر ایم ڈی واٹربورڈ نے جمیلہ پمپنگ اسٹیشن ،آگرہ تاج ،بہار کالونی سمیت لیاری کے مختلف علاقوں میں قائم دیگر پمپنگ اسٹیشن کا معائنہ بھی کیا اور فراہمی ونکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا ،ایم ڈی واٹربورڈ نے شہریوں کو پانی و سیوریج کی سہولیات کی مجموعی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم انہوں نے سپرنٹنڈنگ انجینئر لیاری ایگزیکٹیو انجینئرز اور دیگر عملے کو ہدایت کی کہ وہ بلا کسی وقفہ کے اپنے متعلقہ علاقوں سے سیوریج کے مسائل کے خاتمہ کیلئے کوششیں جاری رکھیں ،اس موقع پر رکن قومی اسمبلی شاجہان بلوچ اور علاقہ کے بلدیاتی نمائندوں نے ایم ڈی واٹربورڈ کو علاقہ مکینوں کو درپیش شکایات سے آگاہ کیا جس پر ایم ڈی واٹربورڈ نے انہیں مسائل جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ،بعد ازاں وہ لیاری کے مختلف علاقوں میں گئے اور سیوریج مسائل کا جائزہ لیا ،انہوں نے موقع پر موجود حکام کو ہدایت کی کہ لیاری سمیت شہر کے دیگر علاقوں سے فراہمی ونکاسی آب کی سہولیات میں حائل دشواریوں کا فوری خاتمہ کریں ، فراہمی و نکاسی آب کے پمپنگ اسٹیشن بلاکسی تعطل رواں رکھے جائیں اور سیورکیلنگ ،راڈنگ ،جیٹنگ اور وینچنگ مشینری کے ذریعہ سیوریج لائنوں اور مین ہولز کی فوری صفائی یقینی بنائی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.