حسن علی کا عزم، ستمبرکے مہینے میں بھارت کوشکست دے کرقوم کویوم دفاع کا تحفہ دیں گے

لاہور: جدت ویب ڈیسک :: ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان بھرپورجوش وخروش اور ملی جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ہے۔ یوم دفاع وشہدا پر قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر حسن علی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ستمبرکے مہینے میں بھارت کوشکست دے کرقوم کو یوم دفاع کا تحفہ دیں گے۔حسن علی کے مطابق انہوں نے کبھی نہیں کہا ٹیسٹ نہیں کھیلوں گا، تینوں فارمیٹس میں پرفارم کروں گا۔
قوم آج یوم دفاع پاکستان ملی جوش وجذبے سے منارہی ہے،تفصیلات کے مطابق یوم دفاع وشہدا پرقومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرحسن علی نے پوری ٹیم کی جانب سے شہدا کوخراج عقیدت پیش کیا۔
فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ مجھے اچھا لگتا ہے کہ مجھ پرکارکردگی دکھانے کا دباؤ رہے، کوشش ہوگی بھارت کے خلاف بہتر ین کارکردگی دکھاؤں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی کے مطابق ویرات کوہلی کے نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا بھارتی ٹیم اچھی ہے، بھارت کے ساتھ ہمیشہ اچھا مقابلہ ہوتا ہے۔
فاسٹ باؤلرحسن علی کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی سے موازنہ کیا جانے کی خوشی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہوگی ایشیاکپ میں کسی ٹیم کے خلاف 5 کھلاڑیوں کوآؤٹ کروں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.