حریم فاروق نے اپنا وزن کم کرنے کے لیے کیا کھالیا ؟جانیے

اسلام آباد (جدت ویب ڈیسک )انسان کا وزن اس کی پرسنیلٹی پر بے حد اثر انداز ہوتا ہے۔ اب آپ پاکستان کی مشہور اداکارہ حریم فاروق کی ہی مثال لے لیجیئے میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل ان کا وزن 103 کلو تھا۔ مگر انہوں نے اپنے عزم، لگن اور محنت کے ذریعے اپنے وزن کو 33 کلو تک کم کرلیا۔حریم فاروق کا شمار پاکستان کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے یہ ارادہ کیا کہ مجھے اب اداکاری ہی کرنی ہے تو احساس ہوا کہ اس کیلئے وزن لازمی کم کرنا پڑے گا۔ تاہم انہوں نے ہمت نہ ہارتے ہوئے ہارڈ ورک آؤٹ، انتھک محنت اور لگن کے ذریعے اپنا وزن 33 کلو تک گرا کر سب کو حیران کردیا۔ان کی حالیہ تصویر دیکھ کر ایسا لگتا ہی نہیں کہ یہ وہی حریم فاروق ہیں جن کا وزن کبھی ایک سو تین کلو ہوا کرتا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published.