حمزہ شہباز شریف کے پرانے زخم پھر سے تازہ ہوگئے،صدراتی انتخاب کے دوران ن لیگ کی ٹوٹ پھوٹ پھر سامنے آ گئی

لاہورجدت ویب ڈیسک ::صدراتی انتخاب کے دوران ن لیگ کی ٹوٹ پھوٹ پھر سامنے آ گئی، پنجاب اسمبلی میں مسترد شدہ اٹھارہ میں سے 12 ووٹ ن لیگی ارکان کے نکلے۔ حمزہ شہباز شریف کے پرانے زخم پھر سے تازہ ہوگئے، یاد رہے کہ اسپیکر کے الیکشن میں بھی بارہ ووٹ مخالف امیدوار کو پڑے تھے۔
تفصیلات کے مطابق ایک بار پھر مسلم لیگی ارکانِ اسمبلی کے اندرونی اختلافات سامنے آ گئے، اس بار صدارتی انتخاب کے موقع پر ن لیگ کی ٹوٹ پھوٹ سامنے آئی۔
پنجاب اسمبلی میں مسترد شدہ 18 میں سے 12 ووٹوں کے بارے میں جب انکشاف ہوا کہ یہ ن لیگی ارکان کے ہیں تو سوال اٹھا کہ جان بوجھ کرووٹ خراب تو نہیں کیے گئے؟
صدارتی انتخاب نے اختلافات کو طشت از بام کر دیا، ن لیگ کی صفوں میں اپنوں ہی پر انگلیاں اٹھنے لگیں، سابق صوبائی وزیرِ صحت خواجہ عمران نذیر ساتھیوں پر برس پڑے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.