سعودی عرب کا مسلسل دوسرے سال غیر ملکیوں کو حج کی اجازت نہ دینے کا اعلان

ویب ڈیسک ::سعودی عرب نے کورونا وبا کے باعث مسلسل دوسرے سال حج کو سلطنت کے شہریوں اور مختلف ممالک کے رہائش پذیر افراد تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزرائے صحت اور حج نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال مجموعی طور پر 60 ہزار شہریوں اور رہائش پذیر افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

بیان میں زور دیا گیا ہے کہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند شخص کا کسی بھی دائمی بیماری سے پاک ہونا، جبکہ سعودی عرب کے ویکسی نیشن اقدامات کے مطابق وائرس کی ویکسی نیشن کرانے والوں کی عمر 18 سے 65 سال کے درمیان ہونا ضروری ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ‘یہ فیصلہ سلطنت کی جانب سے حج اور عمرے کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی مسلسل کوشش کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور انسانی صحت اور حفاظت کو اولین ترجیح دی گئی ہے’۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.