وزیراعلی سندھ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

کراچی جدت ویب ڈیسک وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اہل خانہ کے ہمراہ حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس روانہ ہو گئے،روانگی کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عالم اسلام، پاکستان اور سندھ کی خوشحالی اور سلامتی کے لئے دعا کروں گا۔فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران وزیراعلی سندھ اپنے وزرا، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ واٹس اپ کے ذریعے رابطے میں رہیں گے۔وزیر اعلی نے پولیس کو عید الضحی پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایات کی اور ساتھ ہی ،پولیس کو جانوروں کی منڈیوں، شاپنگ سینٹرز، اور شہر کے دیگر علاقوں میں چوکس رہا جائے جبکہ ایس ایچ او اپنے علاقوں میں گشت اور چیکنگ بڑھائیں۔لوکل باڈیز اور ضلعی انتظامیہ قربانی کے تینوں دن شہر میں صفائی کے لئے خصوصی انتظامات کریں۔ سید مراد علی شاہ نے کہا میں خانہ کعبہ میں عالم اسلام، پاکستان اور سندھ کی خوشحالی اور سلامتی کے لئے دعا کروں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.