عورتوں سےزیادتی کیس میں مجرم قرار پانے والے بھارتی گرو گرمیت رام کو آج سزا سنائی جائے گی، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

نئی دہلی جدت ویب ڈیسک : : تفصیلات کے مطابق 2002 کے زیادتی کیس میں مجرم قرار دیے گئے سُچا سودا کے سربراہ گرو گرمیت رام کو آج سزا سنائی جائے گی۔ ہنگاموں کے خدشے کے پیش نظر بھارتی ریاستوں ہریانہ اور پنجاب میں سخت سیکورٹی کردی گئی ہے۔ہریانہ اور پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی ہےاس کے علاوہ موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بھی بند کردی گئی ہیں۔گرو گرمیت رام کو سزا ہونے کے بعد بھارتی ریاستوں ہریانہ اور پنجاب میں ہنگاموں کے پیش نظر ہزاروں اضافی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے اور دونوں ریاستوں میں اسکولز اور کالجز بند کردیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ بھارتی قانونی ماہرین کے مطابق گرو گرمیت رام کو 7 سال تک قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.