گلزار کی فلم ’’لباس‘‘ 29 برسوں بعد ریلیز ہوگی

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ کے معروف نغمہ نگار اور ہدایت کار گلزار کی فلم لباس 29 برسوں بعد ریلیز ہوگی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’’لباس‘‘ کی کہانی گلزار کی اپنے افسانے ’’ سیما ‘‘پر مبنی ہے۔فلم کی کہانی کا محورایک تھیئٹر ڈائریکٹر اور اس کی اہلیہ کی زندگی ہے۔تھیئٹر ڈائریکٹر کے رول میں نصیر الدین شاہ اور اہلیہ کے کردار میں شبانہ اعظمی نظر آئیں گی۔فلم کی کاسٹ میں راج ببر، سشما سیٹھ، اتپل دت اور انو کپور بھی شامل ہیں۔لباس کی موسیقی آنجہانی آر ڈی برمن نے ترتیب دی ہے۔1988 میں بننے والی یہ فلم ژی کلاسک کے ذریعہ سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.