گوجرانوالہ میں فرنیچر فیکٹری میں آتشزدگی

گوجرانوالہ جدت ویب ڈیسک گوجرانوالہ میں پنڈی بائی پاس کے قریب پلاسٹک فرنیچر بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی، آگ نے فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، تفصےلات کے مطابق آگ پلاسٹک فرنیچر بنانے والی فیکٹری میں لگی ،فیکٹری میں پلاسٹک دانہ موجود ہونے سے آگ نے شدت اختیار کر لی اور آگ کی شدت کے باعث فیکٹری کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں اور فائر بریگیڈئر کے اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں ،آتشزدگی سے لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا،بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے قریب دیگر فیکٹریوں کو بھی خالی کرا لیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.