اہم انکشاف ،نظام لپیٹنے کی تیاری ،تصادم کا خطرہ

جدت ویب ڈیسک :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نوازشریف کی مشن جی ٹی روڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ تصادم ہونے جارہاہے ،نظام لپیٹنے کے شدید خطرات ہیں ۔اس سے قبل شیخ رشید نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہاتھا کہ سیاسی تاریخ کا اہم دور شروع ہوچکا، لٹیرے سڑکوں پر عدلیہ اور دیگر اداروں کو للکا ر رہے ہیں،عوام ڈاکو اور لٹیرے سیاستدانوں سے نجات چاہتے ہیں، کل 10 بجے لیاقت باغ پہنچیں جہاں آتش بازی ہوگی اور جشن آزادی بھی ، اس موقع پر عمران خان تاریخی خطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی ریلی لاہور داخل ہو گئی ہے جہاں کارکنوں کی جانب سے ان کا پرجوش استقبال کیا جارہاہے ،اس سے قبل گوجرانوالہ میں بھی نوازشریف کا انتہائی زبردست استقبال کیا گیا ۔شیخ رشید نے نوازشریف کی ریلی پر پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ تصادم ہونے جارہاہے، نظام لپیٹنے کے شدید خطرات ہیں، نظام لپیٹنے کے موجد نوازشریف ہوں گے۔ان کا کہناتھا کہ نوازشریف چاہتے ہیں ان کا عدالت میں احتساب نہ ہو۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.