نواز شریف کے قافلے میں ٹرک کی ٹکر سے بارہ سالہ بچہ جاں بحق

جدت ویب ڈیسک :نواز شریف کے قافلے میںٹرک سے ٹکر کے بعد بارہ سالہ بچہ جاںبحق ہوگیا ، اب اسکے ماں باپ کس کے ہاتھ پےبچے کا خون تلاش کریں گے  گجرات میں داخلے کے وقت نواز شریف کے قافلے میں شامل ایلیٹ فورس کی ایک تیز رفتار گاڑی نے نوجوان کو کچل دیا جس سے وہ تڑپ تڑپ کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جاں بحق لڑکے کی حامد کے نام سے شناخت سے ہوئی ہے جس کا تعلق لالہ موسیٰ کے علاقے رحمت آباد سے بتایا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکا ریلی میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوا ہے جبکہ لڑکے کے چچا کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد قافلے میں شامل لوگوں کی منتیں کرتے رہے اور مدد کیلئے پکارتے رہے مگر کوئی نہیں رکا، یہاں تک کہ قافلے میں شامل ایمبولینس بھی نہیں رکی۔ دوسری جانب راناثناءاللہ کا کہنا ہے کہ یہ خبر ان تک پہنچی ہے اور بچہ ریلی میں شریک گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق نہیں ہوا ہے۔ کچھ لوگ اس خبر کو منفی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں، واقعے کی مکمل انکوائری کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے قافلے کی رفتار انتہائی کم تھی اور سکواڈ کی گاڑیاں بھی رش کی وجہ سے بہت آہستہ سفر طے کر رہی ہیں ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سابق وزیراعظم کی ریلی میں جہاں مسلم لیگ (ن) کے وزرائ، عہدیدار اور کارکنان شامل ہیں وہیں اس ریلی میں ایمبولینس اور ڈاکٹرز بھی موجود ہے جو نواز شریف کی صحت سے متعلق معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔ دوسری جانب وزیر پنجاب قانون راناثناءاللہ نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچہ سکواڈ میں شامل گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق نہیں ہوا۔ ان کی سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی ہے اور سیکیورٹی قافلے میں متعدد گاڑیاں شامل ہیں۔۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.