یونان زلزلے کے شدید جھٹکے، متعدد افراد ہلاک وزخمی

ایتھنز جدت ویب ڈیسک یونان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جسکے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیاحتی جزیرہ کوس کے مئیر نے زلزلے کے باعث دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں حکام کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.7درجے ریکارڈ کی گئی ہے زلزلے کا مرکز ساحلی شہر میریماس تھا زلزلے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں عمارات کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.