Government of Pakistan Take Action Against Illegal Activities
Government of Pakistan Take Action Against Illegal Activities

حکومت کا غلط پروپیگنڈا کرنے والی تنظیموں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور:جدت ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے ملک میں توہین مذہب کے قانون اور غیر مسلم بچیوں کے جبری مذہب تبدیلی سے متعلق بے بنیاد اور غلط پروپیگنڈا کرنیوالی این جی اوز اور تنظیموں کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایسی تنظیموں اور این جی اوز سے ان کے دعوں سے متعلق شواہد حاصل کیے جائیں جبکہ بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائی گی۔

وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی اور وزارت انسانی حقوق کے ذرائع کے مطابق حکومت نے اقدام یورپی یونین کی طرف سے پاکستان میں توہین مذہب کے قانون کے غلط استعمال اور غیرمسلم بچیوں کے جبری تبدیلی کے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈا کو جوازبنا کر قرارداد منظور کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.