گوگل کا اپنے صارفین کو انعام دینے کا فیصلہ، مزید پڑھیے

سانس فرانسسکو جدت ویب ڈیسک :: انٹرنیٹ کی معروف کمپنی گوگل نے ویب سائٹس پر نئی اسٹوریز شائع کرنے والے صارفین کو انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔گوگل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متعدد ویب سائٹس جو باوثوق معلومات شیئر کرتی ہیں وہ بغیر اشتہارات کے چلائی جارہی ہیں ، اس اقدام سے ایسی تمام ویب سائٹس کو کمانے کا موقع بھی ملے گا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوگل نے انٹرنیٹ پر جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے سچی اور نئی کہانیاں شیئر کرنے والے صارفین کو انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔گوگل کے ترجمان نے حالیہ پیشرفت پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم ایسے نئے پبلشرز کے ساتھ کام کررہے ہیں جن کی اشتہارات کے ذریعے کوئی آمدن نہیں، اس اقدام کے ذریعے ویب سائٹس کے معیار کو مزید وسعت اور صارفین کو صحت مندانہ سرگرمی فراہم کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی اسٹوریز شائع کرنے کے حوالے سے انعام دینے کی جو پالیسی مرتب کی گئی اُس کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں کیا جارہا تاہم اس پر جلد عملدرآمد ہوگا۔ ترجمان گوگل کا کہنا تھا کہ نئے پبلشرز کی پذیرائی کا مقصد انٹرنیٹ سے جعلی خبروں کا خاتمہ بھی ہے۔واضح رہے کہ گوگل اپنی پالیسیوں کے تحت صارفین کو زیادہ متاثر کرنے والی ویب سائٹس کو اشتہارات کی مد میں رقم فراہم کرتی ہےامریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق گوگل نے ویب سائٹس مانیٹر کرنے والی امریکی ویب سائٹس سے معاہدہ کیا ہے جو نئی اسٹوریز پر نظر رکھیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.