گوگل کے دنیا بھر میں دفتری ملازمین کو ایسی آسائشیں کہ جن کا تصور کوئی عام شخص کر ہی نہیں سکتا

جدت ویب ڈیسک ::گوگل کے کیلیفورنیا آفس کا دفتر اتنا بڑا ہے کہ یہاں 2 بڑے اسٹیڈیم بن جائیں ۔ یہاں ملازمین کو کھانا کھانے سے لے کر تفریح کرنے، مختلف کھیل کھیلنے، جمنازیم، سوئمنگ پول، مساج، بہترین ہسپتال، بچوں کو رکھنے، جانوروں کو ٹہلانے سمیت غرض دنیا کی ایسی کونسی سہولت ہے جو دستیاب نہیں ۔ گوگل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو بہترین ماحول اور سہولیات دیتے ہیں اور اس کا نتیجہ بہترین کام کی صورت میں ملتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ گوگل ایک انتہائی کم عرصے میں دنیا کی بہترین اور کامیاب ترین کمپنیوں میں سے ایک بن گئی ۔گوگل جہاں اپنے مالکان کے لیے بے حد نفع بخش ہے وہیں یہ اپنے ملازمین کو بھی بے شمار سہولیات فراہم کرتا ہے ۔ گوگل کے دنیا بھر میں دفاتر کی خاص بات وہاں کام کرنے والے افراد کو ملنے والی ایسی آسائشیں ہیں جن کا تصور کوئی عام شخص کر ہی نہیں سکتا ۔ اس دفتر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہی نہیں کہ یہ کوئی کام کرنے کی جگہ ہے ۔ سہولتیں دیکھ کر ایسا گمان ہوتا ہے جیسے یہ کوئی ہوٹل ہے اور لوگ یہاں سستانے اور تفریح کرنے کیلئے آتے ہیں ۔

https://www.youtube.com/watch?v=-eGE9LQH5VU

Leave a Reply

Your email address will not be published.