ملک بھر میں سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر یکدم بڑی کمی

کراچی  (ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر یکدم بڑی کمی دیکھی گئی، تولہ کی قدر میں 800 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 22 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 ہزار 856 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر،گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 سو روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔ فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمتوں میں بھی 686 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 94 ہزار 50 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری طرف فی تولہ چاندی اور دس گرام کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قیمتیں بالترتیب 1460 روپے اور 1251.71 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.