ادرک کے جادوئی فوائد،مشروب پینے سے کیا ہوتا ہے ؟

جدت ویب ڈیسک ::کہنے کو تو ادرک ایک معمولی سی چیز ہے لیکن اسکے فوائد بے شمار ہیں ،رووز مرہ کے کھانوں میں استعمال ہوتا ہی ہے لیکن اسکے اور بھی طریقے ہیں
ادرک کی طبی خصوصیات اور اس کے فوائد پر بات کریں ہم دیکھتے ہیں کہ یہ نسخہ بنتا کیسے ہیں ۔ اس نسخہ کو بنانے کے لئے آپ کو چاہئے ادرک، پانی، اور لیموں ۔ ان اشیاء کے مجموعے سے یہ بہترین مشروب تیار ہوگا۔
فوائد
ادرک کو جادوئی جڑ بھی کہا جاتا ہے یہ ایک ایسی خوراک ہے جس کا سب سے زیادہ استعمال چینی طب میں کیا جاتا ہے اس میں اینٹی آکسیڈنت کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو کہ زخموں کو ٹھیک کرنے ،جراثیم کو ختم کرنے اور درد سے آرام کے لئے بہت موثر مانا جانا ہے ۔ ادرک خون کو پتلا رکھتا ہے اور اس کے لوتھڑے نہیں بننے دیتا ۔ اس کے ساتھ کولیسٹرول کو بھی ختم کرتا ہے انسان کے مدافعتی نظام کو تقویت دیتا ہے جس کی وجہ سے ہمارا جسم اس قابل ہوجاتا ہے کہ بغیر کسی دوائی کے بیماری کو ختم کر سکے ۔اس کے ساتھ دوران خون کو استعدال میں رکھتا ہے اس کےساتھ جوڑوں کے درد اور سوجن میں بھی کافی فائدہ دیتا ہے ۔ بہترین نتائج کے لئے اس کو دن میں دو دفعہ استعمال کریں
اشیاء

ادرک

لیموں

پانی

تیاری کا طریقہ

ایک برتن میں ڈیڑھ لیٹر پانی ڈالیں اور اس کو گرم ہونے کے لئے رکھ دیں جب پانی ابلنے لگے تو اس میں ادرک کے چھوٹے ٹکڑے مناسب مقدار میں ڈال لیں اس کے بعد اس پانی کو کچھ دیر کے لئے ابلنے دیں ۔ 5 منٹ بعد اس پانی کو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں ٹھنڈا ہونے کے بعد اس میں لیموں کا رس ڈال لیں ۔ اب اس مشروب کو دن میں دو بار استعمال کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published.