ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان پہلا قدم ثابت ہوگا،جائلز کلارک

لندن جدت ویب ڈیسک پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کےلئے بنائی گئی ٹاسک ٹیم کے سربراہ جائلز کلارک نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب پہلا قدم ثابت ہوگا میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ٹاسک ٹیم کے سربراہ جائلز کلارک نے کہاکہ ،دورہ ورلڈ الیون پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب پہلا قدم ہے،انہیں خوشی ہے پاکستان بہت بڑی سیریز کی میزبان بننے والا ہے۔کلارک نے کہا کہ یہ ان کی ذمہ داری میں شامل ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو ورلڈ الیون میں شامل ہر کھلاڑی کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان محفوظ جگہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.