حرمین شریفین کے دفاع کےلیےہمارا غیر مشروط تعاون جاری رہے گا آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ

راولپنڈی جدت ویب ڈیسک :: پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف سے سعودی نائب وزیردفاع کی محمد بن عبداللہ سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔محمد بن عبداللہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں سعودی عرب پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان نے ہر معاملے میں سعودی عرب کے ساتھ غیر مشروط حمایت کرتے ہوئے ہمیشہ ساتھ دیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات ترجیح بنیادوں پر ہیں اور ہم اس کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان حرمین شریفین کے دفاع کے لیے غیر مشروط تعاون کرتا رہے گا۔ویڈیو دیکھیں

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.