چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا مصر کا دورہ ,مسلح افواج کے چاق و چوبند دستےکی سلامی

راولپنڈی:: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے مصر کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے اپنے دورے کے دوران مصری صدر جنرل ریٹائرڈ عبدالفتح السیسی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ فوجی تعاون ، انسداد دہشتگردی اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ مصری صدر نے پاکستان کی مسلح افواج کے لیے اپنے دلی جذبات کا برملا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔مصری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاک افواج کی قربانیوں کا برملا اعتراف کیا۔

جنرل ندیم رضا نے مصر کے وزیر دفاع ، مسلح افواج کے کمانڈر انچیف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے پاکستان اور مصر کے مابین دفاعی و سیکیورٹی امور پر دوسرے خصوصی اجلاس میں بھی شرکت کی۔جنرل ندیم رضا نے انتہا پسندی کے خاتمے اور علاقائی استحکام میں پاکستانی کردار پر گفتگو کی۔ انہوں نے پاکستانی کاوشوں کے خطے پر مثبت اثرات ، افغان امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار اور کاوشوں پر بھی روشنی ڈالی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ندیم رضا کو مصری وزارت دفاع آمد پر مصر کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.