ڈکیتوں نے لاہور کے کلمہ چوک پر جی سی یونیورسٹی کے پروفیسرکو قتل کردیا

جدت ویب ڈیسک ::ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، جی سی یونیورسٹی کے پروفیسر جاں بحق ،تفصیلات کے مطابق، جی سی یونیورسٹی لاہورکے پروفیسر ڈاکٹرتنظیم اکبرچیمہ پر کلمہ چوک پرفائرنگ کی گئ جس کے بعد انکو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے۔ لاش پوسٹمارٹم کے لئے جنرل اسپتال ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی۔مدعی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ موٹرسائیکل سواروں نے اُس کے بھائی کی گاڑی پرفائرنگ کی۔، تھانہ گلبرگ پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر کے ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پروفیسر ڈاکٹر تنظیم چیمہ کے قتل پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ورثا سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیاہے۔پروفیسر تنظیم اکبر چیمہ کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ گلبرگ میں درج کرلیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.