ڈاکٹر رتھ فاؤ کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کر دی گئی, تینوں مسلح افواج کے سربرا ہ شریک 19توپوں کی سلامی

کراچی جدت ویب ڈیسک :: ڈاکٹر رتھ فاؤ کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کر دی گئی, تینوں مسلح افواج کے سربرا ہ شریک 19توپوں کی سلامی ,جذام کے مریضوں کے لیے مسیحا‘ میری ایڈیلیڈ سوسائٹی کی سربراہ ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آخری رسومات سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل میں ادا کردی گئیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی تدفین میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ گئے۔تفصیلات کےمطابق پاکستانیوں کی مُحسن، ڈاکٹر رتھ فاؤ کا جسد خاکی ہولی فیملی اسپتال سے پاک فوج کی خصوصی گاڑی کے ذریعے سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل پہنچایا گیا۔سینٹ پیٹرک کیتھیڈرل میں ڈاکٹررتھ فاؤکی آخری رسومات ادا کردی گئی ہیں جبکہ وصیت کےمطابق ڈاکٹررتھ فاؤ کی تدفین سرخ جوڑےمیں کردی گئی۔ڈاکٹررتھ فاؤ کی تدفین دوپہرایک بجے گورا قبرستان میں قومی اعزازکےساتھ کی جائےگی مسیحا ڈاکٹر رُتھ فاؤ کی آخری رسومات جاری ہے، سوشل میڈیا پرعوام ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔سابق گورنر سندھ عشرت العباد ،ڈاکٹر طاہر القادری سمیت کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کو خراج عقیدت پیش کیاتفصیلات کے مطابق ستاون برس جذام کے مریضوں کے لئے زندگی بھر کام کرنے والی ڈاکٹر رُتھ فاؤ تاریخ کا حصہ بن گئیں، مگر ان کی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی، ڈاکٹر فاؤ کے آخری سفر پر سیاسی و سماجی شخصیات نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا، ڈاکٹررُتھ فاؤ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔معروف سماجی شخصیت صارم برنی نے ڈاکٹر فاؤکے انسانیت کے جذبےکوسلام پیش کیا جبکہ سماجی کارکن رمضان چھیپا کہتے ہیں ڈاکٹر فاؤ نے قوم پر ۔جواحسان کیا اسے کبھی نہیں بھول سکتے

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.