فرانس نے پاکستان سے اپنے شہریوں اور کمپنیوں کو واپس آنے کا مشورہ دے دیا

ویب ڈیسک :: فرانسیسی سفارتخانے کے مطابق شہریوں کو موجودہ حالات میں حفاظتی اقدامات کے پیش نظر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی۔ سفارتخانہ بند نہیں کیا جا رہا، محدود اسٹاف کے ساتھ سفارتخانہ کھلا رہے گا۔

فرانسیسی سفارتخانے نے تمام فرنچ کمپنیوں کے سٹاف کو بھی پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔ پاکستان میں فرانسیسی مفادات اور کمپنیوں کی ساکھ کو شدید نقصانات پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ فرانس نے اپنے شہریوں اور کمپنیوں  کو کچھ عرصے کے لیے  پاکستان  چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔

پاکستان میں موجود فرانسیسی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو ای میل کے ذریعہ یہ مشورہ دیا۔ای میل میں فرانسیسی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں  فرانس اور فرانس کے لوگوں کو سنگین نوعیت کی دھمکیوں کی وجہ سے  کچھ عرصے کے لیے اپنے ملک واپس آجانا چاہیے۔ای میل میں مزید کہا گیا کہ  شہری کمرشل ائیر لائنز کے ذریعے فرانس واپس جا سکیں گے۔فرانسیسی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ  اس دوران سفارتخانہ بدستور کھلا رہے گا اور محدود اسٹاف کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.