فرانس ملک ایران کے جامع ایٹمی معاہدے کی حمایت کرتا ہے، عمانوائیل میکرون

پیرس جدت ویب ڈیسک فرانس کے صدر  عمانوائیل میکرون نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے جامع ایٹمی معاہدے کی حمایت کرتا ہے مختلف ملکوں کے سفیروں کے ساتھ ایک ملاقات میں صدر مینوئل ماکرون نے اپنے ملک کی خارجہ پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایران اور فائیو پلس ون گروپ کے درمیان ہونے والے جامع ایٹمی معاہدے کا کوئی متبادل نہیں ہے۔فرانس کے صدر نے جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔بحران شام کے بارے میں اپنے ملک کی پالیسی بیان کرتے ہوئے صدر ماکرون نے کہا کہ مذاکرات ہی  شام  بحران کے پائیدار حل کا واحد راستہ ہے۔فرانس کے صدر نے کہا کہ یورپی یونین کو برطانیہ کے الگ ہونے سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے نکل جانے کے بعد یورپی یونین کے رکن ملکوں کو اپنی اقتصادی اور مالی پالیسیوں کا جائزہ لینا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.