نواز شریف لوگوں کوتین تین ہزار روپے میں جلسوں میں لاتے ہیں

جدت ویب ڈیسک ::سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ تین تین ہزار روپے دے کر نوازشریف کے جلسے بھرتی ہے۔ان کے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو ہٹادیں،پھر دیکھیں گے کتنی مقبولیت ہے۔آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ اپنے دور میں سب کو فنڈ دیئے،موجودہ حکومت نے پیپلز پارٹی کے کسی رکن کو ایک روپیہ نہیں دیا ۔ الیکشن میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔آصف زرداری نے’’ہو کیا رہا ہے ‘‘ میں عارف نظامی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے طاہر القادری کے جلسے میں عمران خان کے ساتھ بیٹھنے کوتیار تھے مگر وہ نہیں آئے۔آئندہ الیکشن میں کسی کی اکثریت نہیں ہوگی ،سب کو اپنا اپنا حصہ ملے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.