” تو سلامت وطن ، تاقیامت وطن “ ملک بھر میں آج 52واں یوم دفاع جنرل (ر) راحیل شریف نے میجر شبیر شریف شہیدکوسلامی دی اور پھول چڑھائے

جدت ویب ڈیسک :یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں تقاریب کا سلسلہ جاری ہے اور شہدا کی یادگاروں پر پھول بھی چڑھائے جا رہے ہیں1971 میں جام شہادت نوش کرکے نشانِ حیدر پانے والے میجر شبیر شریف شہید کے مزار پر بھی خصوصی تقریب ہوئی جس میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ راحیل شریف نے شہید کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ، اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی۔ اس کے علاوہ میجر شبیر شریف شہید کے بیٹے تیمور اور خاندان کے دیگر افراد نے بھی شہید کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔واضح رہے کہ میجر شبیر شریف شہید سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے بڑے بھائی تھے، انہوں نے 1971 کی جنگ میں بھارت کے خلاف جنگ میں دشمن کے چھکے چھڑا دیے اور جام شہادت نوش کیا، جس پر انہیں سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔ دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرکے نشانِ حیدر پانے والے شہدا کے مزاروں پر خصوصی تقاریب بھی منعقد کی گئی ہیں جہاں اعلیٰ سول و فوجی حکام کے علاوہ عام لوگوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہو رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.