پاکستان کا گستاخانہ مواد پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ہالینڈ کے وزیر خارجہ سے شدید تحفظات کا اظہار

جدت ویب ڈیسک ::وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہالینڈ کے وزیر خارجہ سے رابطہ کیا جس میں انہوں نے گستاخانہ مواد اور مذہبی نفرت انگیزی سے متعلق مقابلے کے اعلان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔  ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گستاخانہ مواد کے معاملے پر ہالینڈ کے وزیر خارجہ سے رابطہ کیا۔
ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے ڈچ سیاستدان گریٹ ولڈرز کی جانب سے نفرت انگیز اور مقدس ہستیوں کی توہین کرنے والے مقابلے کے اعلان پر شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہالینڈ کے وزیر خارجہ نے بتایا کہ ان کی حکومت کا اس مقابلے سے نہ کوئی تعلق ہے اور نہ ہی وہ اس مقابلے کی حمایت کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.