پاک امریکا تعلقات کو ابھی خوش گوار نہیں کہہ سکتے. وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک ::: پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ کی خواہش پر وزیراعظم عمران خان ان سے ملاقات کریں گے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اےآروائی نیوزسےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ کے سامنے اپنا مؤقف رکھیں.
شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں سردمہری سب کے سامنے ہے، پاک امریکا تعلقات کو ابھی خوش گوار نہیں کہہ سکتے.
انھوں نے عارف علوی کے صدر پاکستان منتخب ہونے پر کہا کہ میں انھیں مبارک باد پیش کرتا ہوں، سمجھتا ہوں، عارف علوی ایک اچھے صدر ثابت ہوں گے.
انھوں نے کہا کہ عارف علوی کا سیاسی سفر پریکٹیکل اور طویل ہے، عارف علوی پارٹی پارلیمنٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہیں.ایک سوال کے جواب میں‌ انھوں نے کہا کہ دیکھنا ہوگا حقیقی اپوزیشن کا کردار کون ادا کررہا ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی جماعت خود کو حقیقی اپوزیشن سمجھتے ہیں.وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عارف علوی آئین ،جمہوری امور اوروفاق کو سمجھتے ہیں، دعا ہے اللہ تعالیٰ عارف علوی کو کامیابی عطا کرے.

Leave a Reply

Your email address will not be published.