فوربز میگزین کی جانب سے تازہ ترین فہرست جاری، مزید پڑھیے

جدت ویب ڈیسک :فوربز میگزین کیجانب سے جاری کردہ تازہ ترین فہرست میں ویرات کوہلی نے برانڈ ویلیو میں لیونل میسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ ویرات کوہلی برانڈ ویلیو کے حساب سے 14 اعشارئیہ 5 ملین ڈالرز کے ساتھ ساتویں جبکہ لیونل میسی نویں نمبر پر ہیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا شہرت کی بلندیوں کو چھونے کا سفرجاری ہے۔ معروف کھلاڑی نے برانڈ ویلیو میں دنیائے فٹبال کے بڑے نام لیونل میسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی کامیابیوں کا تسلسل برقرار ہے اسٹار کھلاڑی کھیلوں کی دنیا میں منفرد شہرت رکھتے ہیں۔ کوہلی کا نام دنیائے کھیل کے عظیم ناموں، ٹائیگر ووڈ، کرسٹیانو رونالڈو، راجر فیڈرر، یوسین بولٹ کے ساتھ لیا جا رہا ہے۔راجر فیڈرر37اعشارئیہ 2 ملین ڈالرز کے ساتھ پہلے ،لیبورن جیمز دوسرے ،یوسین بولٹ تیسرے جبکہ کرسٹیانو رونالڈو چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ویرات کوہلی 200 ون ڈے کھیل کر 55 اعشاریہ 13 کی اوسط سے 8888 رنز سکور کر چکے ہیں۔ جس میں 31 سنچریاں اور 45 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.