چیمپئنز لیگ فٹبال میں لیورپول نے ایف پورٹو کو صفر کے مقابلے میں 5 گولز سے ہرا دیا

جدت ویب ڈیسک ::چیمپئنز لیگ فٹبال میں ایکشن اور سنسنی سے بھرپور مقابلے جاری ہیں ،پہلے مقابلے میں لیورپول اور ایف سی پورٹو کے درمیان زور کا جوڑ پڑا ۔ لیورپول کی ٹیم آغاز سے اختتام تک چھائی رہی جبکہ لیورپول نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے صفر کے مقابلے میں پانچ گولز سے کامیابی سمیٹ لی ۔  دوسرے معرکے میں ریال میڈرڈ کی ٹیم پیرس سینٹ جرمن کیخلاف میدان میں اتری ۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے ۔  پہلے ہاف کے اختتام تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر تھا ۔ دوسرے ہاف میں ریال میڈرڈ کا جادو سر چڑھ کر بولا اور مزید دو گول داغ کر فتح کا جھنڈا گاڑا فاتح ٹیم کیجانب سے اسٹار کھلاڑی رونالڈو نے دو بار گیند کو جال کی راہ دکھائی ۔اہم میچز میں لیور پول نے ایف سی پورٹو جبکہ ریال میڈرڈ نے پیرس سینٹ جرمن کی ٹیم کے ارمان خاک میں ملا دیے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.