لیاری یوتھ فیسٹیول فٹبال کپ ‘ دومیچوں کے فیصلے

کراچی جدت ویب ڈیسک زیر اہتمام سندھ رینجرزوبابل اسپورٹس فٹبال کلب لیاری تعاون چیئرمین ڈی ایم سی لیاری ،سندھ فٹبال ایسوسی ایشن گبول پارک لیاری میں جاری انٹریوسیزلیاری یوتھ فٹبال کپ میںدو میچز کھیلے گئے پہلے میچ میںیوسی 9نے یوسی 2کو 3-1سے زیر کیا جبکہ دوسرے میچ میں یوسی 6نے یوسی 15کو 2-1سے قابو کیا،یوسی 9کے دو گول جبار نے کئے جنید نے ایک گول اسکور کیا جبکہ ناکام سائیڈکے جانب سے وسیم نے گول اسکور کیا ، وقفے سے قبل فاتح ٹیم کے جبار نے 10ویں اور 24ویں منٹ میں دو گول اسکور کئے ناکام سائیڈ کے وسیم نے 27ویں منٹ میں واحد گول اسکور کیا ، جنید نے کھیل کے آخری لمحات میں گیند کو جال کے حوالے کرکے یوسی 9کو 3-1سے کامیابی دلائی ، دوسرا میچ یوسی 6اوریوسی 15کے درمیاںدلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ رہا یوسی 6کے شہروز نے 21ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کیا وقفے کے یوسی 15کے جان محمد نے 47ویں منٹ میںخوبصورت گول اسکور کرکے مقابلہ 1-1سے برابر کردیا،یوسی 6کے اسٹرائیکرشہروز نے دوسرا گول 59ویں منٹ میں کرکے 2-1سے کامیابی سمیٹ لی ،اس میچ کے مہمان خصوصی حاجی حسن یوسی 15 کے چیئرمین تھے جن کا وقفے کے دوراں دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا ان کے ہمراھ یوسی 15 کے نائب چیئرمین شاہد حسین بلوچ ،،نیشنل بنک کے کوچ غلام شبیر بلوچ پاکستان رینجرز سندھ کے افسران اورٹورنامنٹ انچارج ابراہیم گلاب ،بھی موجود تھے ، ریفریز اختر،عبدالخالق نظر شباب،بشیراحمد ،شاہنواز ،عبدالباقی میچ کمشنرنظیر احمد اور عابد بلوچ تھے میڈیا کواڈینئٹر اسحاق عثمان تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.