چودویں آئی ایف ٹی ای سی ایچ فوڈ اینڈ بیوریج ٹیک نمائش یکم اگست سے کراچی میں شروع ہوں گی

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک ؛15ویں عالمی پلاسٹی اینڈ پیک نمائش اور14ویں بین الاقوامی تجارتی نمائش آئی ایف ٹی ای سی ایچ فوڈ اینڈ بیوریج ٹیک فوڈ اینڈ بیوریج پراسیسنگ اینڈ پیکنگ) کا آغاز یکم اگست 2017 کوکراچی میں ہوگا۔پلاسٹی پیک +آئی ایف ٹی ای سی ایچ 2017 کے نام سے منعقد کی جانے والی تین روزہ عالمی نمائش میں دنیا بھر کے مختلف ممالک کے تجارتی وفود کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔نمائش کے منتظمین نے کہا ہے کہ بی ٹو بی میں 30 سے زائد ممالک کے وفود نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے جن میں آسٹریلیا، جرمنی ، چین، اٹلی ، بیلجیئم ، ڈنمارک، ہالینڈ، پرتگال، سعودی عرب، تھائی لینڈ، سوئٹزرلینڈ، ترکی، سنگاپور، یو اے ای، سویڈن، یوکرین، تائیوان، برطانیہ ، امریکا اور تائیوان کی کمپنیاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نمائش کے انعقاد سے قومی برآمدات کے فروغ میں معاونت حاصل ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.