First female Archbishop

یورپ کی پہلی خاتون آرچ بشپ ڈاکٹر انجی جیکو لین کل پاکستان آئینگی

لاہور جدت ویب ڈیسک یورپ کی پہلی خاتون آرچ بشپ آف سویڈن ڈاکٹر انجی جیکو لین بین المذاہب ہم آہنگی اور دیگر مذہبی امور پر بات چیت کےلئے کل پاکستان آئیں گی ۔صوبائی دارالحکومت لاہور پہنچنے پر صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو ان کا استقبال کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر انجی جیکو لین کی خصوصی سیکورٹی کےلئے 14رکنی ٹیم سویڈن سے پہلے ہی یہاں پہنچ چکی ہے ۔بتایاگیا ہے کہ ڈاکٹر انجی جیکو لین کل 19ستمبر کو ٹوبہ ٹیک سنگھ کے چک نمبر 424مٹنگمری والا میں چرچ کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گی اور 22ستمبر کو وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف سے ملاقات کریں گی جبکہ اس روز سویڈش سفیر کی طرف سے دئیے گئے عشائیے میںبھی شرکت کریں گی ۔ ڈاکٹر انجی جیکو لین کی عاصمہ جہانگیر اور علامہ طاہر اشرفی سے بھی ملاقات ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.