شوز فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، فائر بریگیڈ کے 3 اہلکار زخمی

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی کے سائٹ ایریا میں واقع فیکٹری میں آگ لگ گئی، خوفناک آگ سے پوری عمارت دھماکے سے زمین بوس ہوگئی۔ فائربریگیڈ کے 3 اہلکار بھی زخمی ہوئے، فیکٹری مالک نے ملازمین پر آگ لگانے کا الزام عائد کردیا۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے سائٹ ایریا کی شوز فیکٹری میں لگنے والی آگ 13 گھنٹے بعد نہ بجھائی جا سکی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ سے فیکٹری کی عمارت کے کئی حصے ٹوٹ کر گر گئے، اس دوران دھماکے سے پوری عمارت زمین بوس ہوگئی، فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا۔آگ پر قابو پانے کے دوران فائر بریگیڈ کے 3 اہلکار زخمی ہوگئے، آگ کی شدت کے باعث قریبی عمارتوں کو بھی خالی کرا لیا گیا تھا، فیکٹری مالک کا دعویٰ ہے کہ ملازمین نے تنخواہوں کے مع املے پر فیکٹری میں آگ لگائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.