FireBrigade

نیو کراچی میں گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی کے علاقے نیو کراچی میں گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیاہے۔آگ کے باعث لاکھوں روپے کا سامان جل کرخاکستر ہوگیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔تفصیلات کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا نالہ اسٹاپ کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں فیکٹری کی تیسری منزل پر موجود سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔چیف فائر آفیسر تحسین صدیقی کے مطابق آگ فیکٹری کی تیسری منزل پر لگی تھی جس کو فائر بریگیڈ نے فوری آپریشن کرکے پھیلنے سے روک لیا تھا۔ریسکیو آپریشن کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہواتاہم آپریشن میں 8 فائر ٹینڈرز 2 باوزر اور ایک اسنارکل نے حصہ لیاجبکہ آپریشن 3 گھنٹے تک جاری رہا۔آ گ پر قابو پانے کیلئے واٹربورڈ ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایت پر نیپا اورسخی حسن ہائیڈرنٹس پر کھڑے ٹینکرز ہٹادیئے گئے اور جائے وقوعہ پر پندرہ ہزار گیلن پانی روانہ کیا گیا۔انڈسٹریل ایسوسیشن کے نمائندے کے مطابق فائر بریگیڈ کے فوری ایکشن نے بڑے نقصان سے بچا لیا۔ آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیںہوا تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق آگ فیکٹری کی دوسری منزل پر لگی تھی۔آگ بجھانے کے لئے تین جگہوں سے پانی فیکٹری میں پھینکا گیا، آٹھ فائرٹینڈر اور دو اسنارکل کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.