ن لیگ سپریم کورٹ کو چیلنج کررہی ہے‘ فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ جدت ویب ڈیسک سابق وفاقی وزیر اطلاعات و ترقی ذرائع ابلاغ و راہنما تحریک انصاف ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ سے نااہل ہونے کے بعد بھی سابق وزیراعظم میا ں نواز شریف بڑی ڈھٹائی کے ساتھ مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاسو ں کی صدارت کررہے ہیں حالانکہ وہ نااہل ہونے کے بعد اپنی جماعت کے سربراہ و صدر بھی نہ رہے ہیں اور ان جماعت کا نام مسلم لیگ ن بھی نہ رہا ہے اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فوری طور پر قانونی کارروائی کرنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ کتنے ستم کے بات ہے کہ مسلم لیگ ن والے کہتے تھے کہ سپریم کورٹ کے ججز جو بھی فیصلہ کریں گے وہ اس فیصلہ کو من وعن تسلیم کریںگے اور اب فیصلہ آنے کے بعد اس کو تسلیم کرنے سے مکمل طور پر انکاری ہیںجو کہ ان کی بزدلی کی زندہ مثال ہے۔انھوں نے کہا کی کتنے دکھ کی بات ہے کہ ایک بدعنوان وزیراعظم سے قوم کی جان چھوٹی ہے تو دوسرے بدعنوان شخص شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم بنا دیا گیا ہے جس نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے چئیرمین کے حیثیت سے پی آئی اے کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا اور جس کے خلاف این ایل جی کا سیکنڈل منظر عام پر ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.