فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو کک آؤٹ کردیا ، جانئے

جدت ویب ڈیسک :فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو کک آؤٹ کردیا رکنیت معطل، مسلسل سیاسی مداخلت کے باعث فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کردی۔فیفاکے مطابق جب تک پاکستان فٹبال فیڈریشن میں سیاسی مداخلت بند نہیں ہوتی اس کی فیفا میں رکنیت بحال نہیں کی جائے گی۔معطلی کے بعد پاکستانی کھلاڑی، کوچز اور دیگر اسٹاف کسی بھی عالمی سطح کی سرگرمی میں حصہ لینے کے اہل نہیں رہے۔ قومی فٹبال ٹیم فیڈریشن اورحکومتی جھگڑے کے سبب پہلے ہی 2 سال سے کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیل سکی ہے۔اس سے قبل فٹبال ورلڈ 2018 کا ٹرافی ٹور بھی پاکستان کو مل گیا تھا۔ ورلڈ کپ کی ٹرافی 3 فروری کو پاکستان آئے گی تاہم اگر تب تک فیفا کی پابندی ختم نہ ہوئی تو ٹرافی ٹور بھی منسوخ کردیا جائے پاکستان میں گزشتہ 2 سال سے زائد عرصے سے جاری فٹ بال کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ حکومت اور فیڈریشن میں رسہ کشی نے فٹبال کی عالمی تنظیم کو پاکستان کی رکنیت معطل کرنے پر مجبور کردیا۔فیفا کا کہنا ہے کہ فیڈریشن میں حکومتی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پاکستان میں فٹبال کا کنٹرول تسلیم شدہ باڈی کی حوالگی تک پاکستان کی رکنیت معطل رہے گی۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.