ایف آئی اے کی کارروائی، پیر محل میں مغوی لڑکی کا گردہ سعودی عرب کے شہری کو لگاتے ہوئے ڈاکٹر سمیت پانچ افراد کوگرفتارکرلیا

جدت ویب ڈیسک :ایف آئی اے نے پیرمحل مسجد بلاک میں ایک کوٹھی پر چھاپہ مارا یہاں ڈاکٹر شاہد اشفاق دیگر اسٹاف سمیت گردے کی پیوند کاری میں مصروف تھے جنہیں گرفتار کر کے لاہور منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹر کاشف ریاض کے اسپتال کے ڈاکٹروں نے اغوا شدہ لڑکی کا گردہ نکال کر سعودی عرب کے شہری کو ایک کروڑ روپے میں فروخت کرنے کی کوشش نا کام بناتے ہوئے ڈاکٹروں کو گرفتار کرلیا۔ مغویہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.