. شیخ رشید نے محفل کشت زعفران بنادی چین کے سفیر کا شیخ رشید سےرومانٹک مکالمہ

جدت ویب ڈیسک :: شیخ رشید نے محفل کشت زعفران بنادی چین کے سفیر کا شیخ رشید سےرومانٹک مکالمہ  ,چین کے سفیر کا شیخ رشید سے کہنا تھا کہ آپ چین میں بہت جانی پہچانی شخصیت ہیں، جس پر شیخ رشید نے محفل کشت زعفران بناتے ہوئے کہا کہ آپ جیسا جوان سفیر بھی کوئی نہیں۔اسلام آباد میں چین کے سفیر یائو جِنگ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چینی سفیر بھی شیخ رشید کے گرویدہ نکلے۔چین کے سفیر نے کہا کہ آپ چین میں بہت جانی پہچانی شخصیت ہیں، 20سال سے آپ کو جانتا ہوں، آپ ذرا نہیں بدلے، شیخ رشید نے بھی چینی سفیر کی تعریف میں کہا کہ آپ جیسا جوان سفیر بھی کوئی نہیں، جس پر چینی سفیر نے ریکارڈ درست کرتے ہوئے کہا کہ میں کم عمر نہیں اب شادی کر رہا ہوں۔جس پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آپ جیسا جوان سفیر بھی کوئی نہیں۔ اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ ریلوے کی بہتری کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریںگے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں کے درمیان تحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.