خاموشی سے بیرون ملک پیسہ لےجانے والے ٹیکس چوروں کے لیےنئی ایمنسٹی اسکیم کی تیاری مکمل، جانیے

جدت ویب ڈیسک ::تیار ہوجائیں اگر آپ ٹیکس چور ہیں اور ماضی میں  چوری کے پیسے سے بیرون ملک اثاثے بنائے ہیں تو پھر آپ کو حکومت ایک موقع دے رہی ہے ۔ نئی ایمنسٹی اسکیم کی تیاری مکمل ہے جس کے روح رواں موجود ہ وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل ہیں ۔ پاکستان میں 1990 سے ایمنسٹی جاری ہے جس کے تحت لوگ ہنڈی حوالے سے رقم بیرون ملک لے جا کر خاموشی سے ڈالر بھرا بیگ ملک لے آتے ہیں اور ایف بی آر کو اس حوالے سے کچھ بھی پوچھنے کا کوئی اختیار نہیں ہے ۔ بزنس کمیونٹی بڑی شدت سے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا مطالبہ کر رہی ہے کیونکہ ٹیکس چوروں کو پکڑنے کے خلاف دنیا بھر میں اتحاد بن رہے ہیں اور انہی اتحادوں میں پاکستان آگنائیزیشن فار اکنامک کو اپریشن اینڈ ڈیولیپمنٹ کا حصہ بن گیا ہے جس کے بعد بیرون ملک اثاثے بنانے والوں کے لیے زندگی مشکل ہو جائے گی ۔ بظاہر اس ٹیکس ایمنسٹی کا مطالبہ کرتے تو تاجر اور صنعت آتے ہیں مگر لگتا ہے کہ حقیقی طور پر فائدہ بیورکریٹس اور سیاستدانوں کو ہو گا ۔مفتاح اسماعیل کے مطابق اس اسکیم کے تحت بیرون ملک سے زرمبادلہ لانے اور اپنی جائیدادیں واثاثے ظاہر کرنے والوں کو ٹیکس ترغیب دی جائےگی

Leave a Reply

Your email address will not be published.