نیب نے جو آج کیا وہ قابل تعریف ہے،باقی چوروں کی گرفتاری کا بھی حکم جاری کرے

جدت ویب ڈیسک :: لاہور میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےپی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ . ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام احتساب اداروں کے ساتھ کھڑےہیں. پنجاب میں ملزمان سرکاری پروٹوکول میں عدالت میں پیش ہورہے ہیں.انھوں نے کہا کہ پاکستان کا بنیادی مسئلہ کرپشن ہے. چیئرمین نیب نے آکراحتساب کےعمل کو تبدیل کرکے رکھ دیا۔ نیب نے نواز شریف اور مریم نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا احسن قدم اٹھایا۔انھوں نے حریفوں کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف 1993 سےلند ن میں جائیداد رکھتے ہیں، مریم نوازمذکورہ جائیدادوں کی 2006 سے بینفشل آنرہیں، نوازشریف اور ان کی بیٹی دونوں دروغ گو ہیں، شاہدخاقان کاغذی وزیراعظم ہے،اصل وزیراعظم فواد حسن فواد ہیں.انھوں‌ نے لودھراں الیکشن پر کہا کہ لودھراں کا نتیجہ توقعات کے برعکس لیکن ٹرینڈ کے مطابق ہے، عموماً پیپلزپارٹی سندھ ، پی ٹی آئی کے پی اور ن لیگ پنجاب سے جیتتی ہے، البتہ ضمنی انتخاب سے طے ہوگیا کہ پنجاب میں مقابلہ ن لیگ اور پی ٹی آئی میں ہےفواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کامؤقف کہ الیکشن جیت گیاکیس ختم کردیں، غلط ہے۔ جلد مسلم لیگ (ن) کے بھی ایم کیوایم کی طرح دھڑے بن جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو فرار کرانے والے جرم میں برابر کے شریک ہیں، وزیراعظم کے طیارے میں اسحاق ڈار کو فرار کروایا گیا، اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں نہ ڈالنے پروزیرداخلہ کوگرفتارکرنا چاہیے، پاکستان کا بنیاد ی مسئلہ کرپشن ہے، گلی ٹھیک کرانی ہو، میٹرلگوانا ہو، تو بھی رشوت دینا پڑتی ہے۔اتنا سارا پیسہ لگانےکے باوجودبھی لاہورشہرقابل سفرنہیں، چار ارب ڈالرخرچ کرنے کے باوجود پورالاہور کھدا ہوا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان، پرویزخٹک ہو یا جہانگیر ترین کوئی احتساب سے بالاترنہیں، عمران خان نے تین دن سرکاری ہیلی کاپٹراستعمال کےاحتساب کو ویلکم کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.