کیپٹن صفدر کی آڈیو ویڈیو آنے کے بعد ٹکٹس بلیک میں فروخت ہونگی، فواد چوہدری

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے سپریم کورٹ میں جی آئی ٹی رپورٹ کی سماعت میں وقفے کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہتے ہیں والیم 10کو بھی کھول دو۔ والیم 10کھلا توپاکستان فلم انڈسٹری کو بہت فائدہ ہوگا ۔کیپٹن صفدر کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ آنے کے بعد ٹکٹس بلیک میں فروخت ہونگی۔والیم 10کھولنے کیلئے عدالت نے شریف خاندان پر چھوڑا ہے۔والیم 10کھلا تو اور بھی بہت انکشافات ہونگے ۔پہلے بھی کہا تھا کہ ن لیگ کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا گیا ۔شریف خاندان نے عدالت میں قطری خط کے بارے میں کچھ نہیں کہا ۔نواز شریف نے جے آئی ٹی میں خالو کو پہچانے سے انکار کردیا ۔ادارے شریف خاندان کے ماتحت ہیں تو تحقیقات شفاف نہیں ہورہی ۔موٹر گینگ سپریم کورٹ کے باہر بڑی بڑی تقریریں کرتا ہے ۔شریف خاندان کیس میں تاخیری حربے استعما ل کررہاہے ۔شریف خاندان کیلئے سزائیں دیوار پر لکھی نظر آرہی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.