ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی منسوخی پاکستان کی حکومت اور عوام کی بڑی کامیابی ہے، وزیراطلاعات فواد چوہدری

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک :: : وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی منسوخی بڑی کامیابی ہے،عشق رسول سلامت رہے پاکستان زندہ باد۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی منسوخی بڑی کامیابی ہے، وزیراعظم کا پیغام اوروزارت خارجہ کےروابط کامیابی کا باعث بنے، عشق رسول سلامت رہے پاکستان زندہ باد۔یاد رہے گذشتہ روز ڈچ حکومت نے گستاخانہ خاکوں کے متنازع مقابلے کے خلاف مسلم دنیا کے ردعمل بالخصوص پاکستانی حکومت کی کوششوں کے بعد اسے منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس ضمن میں تحریری حکم نامہ بھی جاری کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.