مریم نواز کو کرمنل کیس کا سامنا ہے ، فواد چوہدری

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک سپریم کورٹ میں پانا ما رپورٹ پر پہلی سماعت میں پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری کے دلائل مکمل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی اسی نتیجے پر پہنچی جس پر سپریم کورٹ کے دو فاضل جج پہنچنے ۔پہلے عوام پھر پارلیمنٹ اب عدالت سے فراڈ کیا گیا ۔نواز شریف کو عدالت بلانا ضروری ہے تاکہ حقائق سامنے آئیں ،پاناما لیکس کی نسبت جے آئی ٹی کے پاس زیادہ ثبوت ہیں۔ شریف خاندان نے خود کو بچانے کیلئے ملک کو داؤ پر لگایا ہوا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف 5سال میں نوا ز شریف کو ہل میٹل سے 1ارب 20کروڑ بھیجے گئے۔ بلیک منی وائٹ کرنے کے ثبوت سپریم کورٹ کے سامنے آچکے ہیں ۔آرٹیکل 63,62کے تحت نواز شریف کو نااہل قرار دیا جائے ۔شریف خاندان کےخلاف مقدمات نیب کو بھیجے جائیں۔جے آئی ٹی نے مزید 9اور کسیز کھولنے کی تجاویز دی ہیں ۔شریف خاندان دلدل میں پھنس چکا ہے ۔مریم نواز کو کرمنل کیس کا سامنا ہے ۔مریم نواز کےخلاف فوجداری مقدمہ بنتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.