Fawad Chaudhry PTI Leader
Fawad Chaudhry PTI Leader

نواز شریف کا کوئی نظریہ نہیں ہے نہ ہی نون لیگ کوئی نظریاتی جماعت ہے، فوادچوہدری

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک:وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بلاول اور مریم کو پاکستان کا لیڈر تسلیم کرنا جمہوریت کے منہ پر تھپڑ رسید کرنا ہو گا۔

فواد چوہدری نیقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب کے نتائج سامنے آنے کے بعد ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کا کوئی نظریہ نہیں ہے نہ ہی (ن) لیگ کوئی نظریاتی جماعت ہے۔ ایک طویل عرصہ اقتدار میں رہنے کی وجہ سے مفاداتی ٹولہ بن جاتا ہے۔

ان حواریوں کو نظریاتی نہیں کہا جا سکتا۔ ڈسکہ میں (ن) لیگ نہیں جیتی پی ٹی آئی ہاری ہے اور اس کی وجوہات ہیں جن کی طرف میں پارٹی کے اندر توجہ دلاتا ہی رہا ہوں۔

نواز شریف کا کوء نظریہ نہیں ہے نہ ہی نون لیگ کوئی نظریاتی جماعت ہے ایک طویل عرصہ اقتدار میں رہنے کی وجہ سے مفاداتی ٹولہ بن جاتا ہے ان حواریوں کو نظریاتی نہیں کہا جا سکتا، ڈسکہ میں نون لیگ نہیں جیتی PTI ہاری ہے اور اس کی وجوہات ہیں جن کی طرف میں پارٹی کے اندرتوجہ دلاتا ہی رہا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.