Fawad Chaudhry Federal Minister Pakistan
Fawad Chaudhry Federal Minister Pakistan

ہماری حکومت انتخابی نظام میں اصلاحات لانے کے لیے پرعزم ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک ہے، انہوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ اصلاحات کا عمل پارلیمان کی بجائے الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، ظاہر کرتا ہے کہ انھیں نظام کی سمجھ ہے نہ ہی اصلاحات سے کوئی دلچسپی۔

ہمیشہ سازش سے برسراقتدار آنے ولی جماعت کیوں اصلاحات کی بات کرے گی؟ یادرہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نے کہا تھا اپوزیشن ہمارے ساتھ بیٹھ کر دستیاب الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ماڈل کا انتخاب کرے، اپوزیشن انتخابی اصلاحات میں ہمارا ساتھ دیں،

ہماری حکومت انتخابی نظام میں اصلاحات لانے کے لیے پرعزم ہے، ٹیکنالوجی کے استعمال سے انتخابی نظام میں شفافیت آئے گی، انتخابات شفاف ہونگے تو ہی جمہوریت مضبوط ہوگی۔ مریم نواز اور شہباز شریف نے حکومتی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.