عدالتوں کا دائرہ اختیار فاٹا تک بڑھانے کا بل پارلیمنٹ سے منظورکرانے کی ہدایت ، جانیے

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک : : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار فاٹا تک بڑھانے کا بل پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی ہدایت کردی، عدالتی دائرہ اختیار بڑھانے کیلئےانتظامی اقدامات کئے جائیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت فاٹا اصلاحات عمل درآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، وفاقی وزراء، گورنر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے شرکت کی۔عملدرآمد کمیٹی نے فاٹا میں قانونی اصلاحات کے عمل میں پیشرفت کا جائزہ لیا، اس موقع پر وزیراعظم نے وزیر قانون کو ہائیکورٹ سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار فاٹا تک بڑھانے کا بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور کرانے کی ہدایت کی۔کمیٹی نے وزارت خزانہ سے اپیل کی کہ فاٹا کی سماجی ترقی کے پلان کوترجیح دی جائے، کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ عوام کی اکثریت فاٹا کو کےپی کے میں ضم کرنے کی حامی ہےکمیٹی ارکان نے بتایا کہ ایجنسیوں میں عدالتوں کے قیام، سیکیورٹی اداروں کی استعداد کار بہتر بنائی جائے گی، اس کے علاوہ فاٹا کی سماجی ترقی کیلئے دس سال کا پلان پہلے ہی تشکیل دیا جاچکا ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.