Fast Bowler Tabish Khan Test Debutant
Fast Bowler Tabish Khan Test Debutant

ٹیسٹ ڈیبیو کرنے پر بہت خوش ہوں،فاسٹ باؤلر تابش خان

ہرارے جدت ویب ڈیسک:پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنا ڈبییو کرنے والے فاسٹ بولر تابش خان نے کہا ہے کہ وہ ٹیسٹ ڈیبیو پر بہت خوش ہیں۔

ڈیبیو پلیئر تابش خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اْن کے پاس اپنی خوشی بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔تابش خان نے کہا کہ ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرے، میرا ایک بہت لمبا سفر ہے، آخر کار میرا خواب پورا ہوگیا۔

انہوں نے کہاکہ کوشش ہوگی کہ میں سب کی توقعات پر پورا اْتروں۔واضح رہے کہ ہرارے اسپورٹس کلب میں پاکستان کی زمبابوے کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ جاری ہے۔زمبابوے کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گرگئی، عمران بٹ 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں زمبابوے کو ایک اننگ اور 116 رنز سے ہرایا تھا،اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان نے دو ایک سے جیتی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.