Amir Iqbal Khan is a British professional boxer. Faryal Makhdoom

عامر خان کی اہلیہ نے ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنادی

لندن جدت ویب ڈیسک پاکستانی نژاد باکسرعامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے گزشتہ رات سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس فیس بک اور ٹوئٹرپرماں بننے کا اعلان کرتے ہوئے سب کوحیران کردیا۔باکسرعامرخان اوران کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان حالات گزشتہ کافی عرصے سے خراب ہیں، ہرگزرتے دن کے ساتھ دونوں کےبارے میں سنسنی خیزانکشافات سامنے آرہے ہیں کبھی عامرسوشل میڈیا پرفریال کی خرابیاں بیان کررہے ہوتے ہیں اورکبھی فریال عامر کوبرباد کرنے کی دھمکیاں دیتی نظرآتی ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فریال نے گزشتہ رات فیس بک پراپنے ماں بننے کی خبرکا اعلان کرتے ہوئے لکھا میں آپ سب لوگوں کو کب سے ایک خاص خبر دینے کا انتظار کررہی تھی، اللہ کا شکر ہے اب میری زندگی میں دوسرا ننھا مہمان آنے والا ہے، فریال نے یہ خبرٹوئٹرصارفین کے ساتھ بھی شیئرکی۔یہ خبرایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دونوں کے درمیان حالات انتہائی کشیدہ ہیں، عامرخان گزشتہ کافی عرصے سے فریال کو طلاق دینا چاہتے تھے لیکن فریال علیحدگی کے حق میں نہیں تھیں، انہوں نے عامرکودھمکی بھی دی تھی کہ عامرنے اگرانہیں طلاق دینے کا سوچا یا عدالت سے رجوع کیا تووہ انہیں برباد کردیں گی۔ واضح رہے کہ عامراورفریال کی ایک بیٹی لامائساہ خان ہے جسے دونوں بے حد پیار کرتے ہیں اورعامرخان اکثراپنی بیٹی کے ساتھ تصاویرسوشل میڈیا پرشیئر کرتے رہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.